عادا یونات
عادا یونات | |
---|---|
(عبرانی میں: עדה יונת) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 22 جون 1939ء (85 سال)[1][2][3] یروشلم [4] |
شہریت | اسرائیل [5] |
رکنیت | قومی اکادمی برائے سائنس [6]، امریکی اکادمی برائے سائنس و فنون ، ای ایم بی او ، جرمن سائنس اکیڈمی آف سائنسز لیوپولڈینا ، رائل سوسائٹی [7] |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ عبرانی یروشلم |
پیشہ | سالماتی حیاتیات دان ، کیمیادان ، استاد جامعہ ، ماہر قلمیات ، حیاتی کیمیا دان ، سائنس دان [8]، محقق |
پیشہ ورانہ زبان | عبرانی [9]، انگریزی [10] |
شعبۂ عمل | قلمیات ، حیاتیات [11]، سالماتی حیاتیات [11]، حیاتی کیمیا [11]، رجسمہ [11]، ساختی حیاتیات [12] |
نوکریاں | جامعہ شکاگو |
مؤثر شخصیات | ولیم لیپسکومب |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
عادا یونات (پیدائش 22 جون 1939) [15] اسرائیلی ماہر قلمیات ہیں جو رائبوسوم (ribosome) کی ساخت پر کام کرنے والی اولین بانی سائنس دان ہیں۔ وہ اس وقت ویزمین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کے ہیلن اور ملٹن سینٹر برائے بائیو مالیکیولر اسٹرکچر اسمبلی کی ڈائریکٹر ہیں۔ 2009 میں انھیں وینکٹ رامن رامکرشنن اور تھامس اے۔ اسٹیٹز کے ساتھ کیمیا میں رائبوسوم (ribosome) کی ساخت اور کارگزاری پر تحقیق پر نوبل پرائز ملا۔ یہ اسرائیل کے دس نوبل انعام یافتہ افراد[16] میں پہلی اسرائیلی خاتون ہیں جنہیں نوبل انعام ملا، مڈل ایسٹ سے پہلی خاتون[17] جنہیں سائنس میں نوبل انعام ملا اور 45 سال میں کیمیا میں نوبل انعام جیتنے والی پہلی خاتون بھی [18]۔
حالات زندگی
[ترمیم]یہ یروشلم میں پیدا ہوئیں، ان کے والدین صیہونی یہودی تھے جو پولینڈ سے ہجرت کرکے 1933 میں اسرائیل کے قیام سے پہلے آ بسے تھے۔ ان کے والد ایک ربی تھے اور ربی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ یروشلم میں بسنے کے بعد انھوں نے گروسری اسٹور چلایا جس سے بمشکل گزارا ہوتا تھا۔ یونات نے انتہائی غربت میں بچپن گزارا مگر والدین نے اچھی تعلیم کے لیے بہتر علاقے کے اسکول میں تعلیم دلائی۔ والد کی وفات کے بعد ان کا خاندان تل ابیب جا بسا۔ ٹچون ہدش اسکول میں یونات کو داخلہ مل گیا گو کہ والدہ کے پاس فیس کے پیسے نہیں تھے، پیسوں کی بجائے طالب علموں کو حساب پڑھانے پر فیس معاف ہوئی۔
بچپن میں پولش سائنس دان میری کیوری کے بارے میں ایک عمدہ تحریر کردہ سوانح سے متاثر ہوئیں مگر وہ ان کا رول ماڈل نہ تھیں۔ یروشلم کی عبرانی یونیورسٹی سے 1962 میں کیمیا میں گریجویشن کیا اور یہیں سے 1964 میں حیاتیاتی کیمیا میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ 1968 میں پی ایچ ڈی کی ڈگری ویزمین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس برائے ایکس رے کرسٹیلوگرافر
[Weizmann Institute of Science for X-ray crystallographic] سے رائبوسوم (ribosome) کی ساخت اور کارگزاری پر تحقیق پر نوبل پرائز حاصل کیا، ان کے پی ایچ ڈی معاون ولفی ٹراب تھے۔
یونات نے کریو بائیو کرسٹیلوگرافی [cryo bio-crystallography] کی تکنیک متعارف کروائی جو ساختیاتی بائیولوجی میں عام استعمال ہونے لگی اور بہت سے مشکل پراجیکٹ قدرے آسان ہو گئے۔
ان کی ایک بیٹی ہے، ہیگتھ یونات، شیبا میڈیکل سینٹر میں ڈاکٹر ہیں۔
سیاسی نظریات
[ترمیم]یہ مشہور قبضہ مخالف سماجی کارکن ڈاکٹر روخامہ مارٹن کی کزن ہیں۔
عادا یونات نے حماس کے تمام قیدیوں کو بغیر شرط رہا کرنے کی استدعا بھی کی ہے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ اگر کوئی قیدی نہیں ہوں گے تو فوجیوں کو اغوا کرنے کا جواز خود ہی ختم ہو جائے گا۔
رکنیت
[ترمیم]یونتھ مندرجہ ذیل تنظیموں کی ممبر ہیں
- ریاست ہائے امریکا کی نیشنل اکیڈیمی آف سائنسز
- امریکن اکیڈیم آف آرٹس اور سائنس
- اسرائیلی اکیڈیمی آف سائنسز اینڈ ہیومنٹیز
- یورپین اکیڈیمی آف سائنسز اینڈ آرٹ
- یورپین مالیکیولر بائیلوجی آرگنائزیشن
2014 میں پروفیسر یونات کو پوپ فرانسس نے پونٹیفکل اکیڈیمی آف سائنسز کا عام رکن بنا دیا گیا۔
ایوارڈ اور اعزازات
[ترمیم]- اسرائیل پرائز، 2002
- ہاروے پرائز
- میسری پرائز
- پال کیرر گولڈ میڈل
- ہاروٹز پرائز
- جارج فہیر کے ساتھ کیمسٹری میں وولف پرائز
- لائف سائنسز میں روتھس چائلڈ پرائز
- البرٹ آئن سٹائن ورلڈ ایوارڈ آف سائنس
- کیمسٹری میں نوبل پرائز، 2009
- ول ہلم ایکسنر میڈل، 2010
- ڈی لا سیلے یونیورسٹی کی طرف سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری، 2015
- جوزف فوریئر یونیورسٹی، فرانس کی طرف سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری ، 2015
- میڈیکل یونیورسٹی آف لوڈز، پولینڈ کی طرف سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری
- یونیورسٹی آف واروک، برطانیہ کی طرف سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ بنام: Ada E. Yonath — FemBio ID: https://www.fembio.org/biographie.php/frau/frauendatenbank?fem_id=31358 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/yonath-ada-e — بنام: Ada E. Yonath — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000028050 — بنام: Ada E. Yonath — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ http://www.nytimes.com/2009/10/08/science/08nobel.html
- ↑ https://web.archive.org/web/20160305012502/https://www.ujf-grenoble.fr/universite/presentation/docteurs-honoris-causa/ — سے آرکائیو اصل
- ↑ National Academy of Sciences member ID: http://www.nasonline.org/member-directory/members/20004897.html — اخذ شدہ بتاریخ: 25 فروری 2018
- ↑ https://royalsociety.org/news/2020/04/outstanding-scientists-elected-as-fellows-and-foreign-members-of-the-royal-society/ — اخذ شدہ بتاریخ: 30 اپریل 2022
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jo20221169147 — اخذ شدہ بتاریخ: 20 دسمبر 2022
- ↑ مصنف: اسٹیو چین ، چاڈ ہرلی اور جاوید کریم — یوٹیوب ویڈیو آئی ڈی: https://www.youtube.com/watch?v=J2KUQtAbyts
- ↑ مصنف: اسٹیو چین ، چاڈ ہرلی اور جاوید کریم — یوٹیوب ویڈیو آئی ڈی: https://www.youtube.com/watch?v=ETc4DaARjpI
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jo20221169147 — اخذ شدہ بتاریخ: 8 جنوری 2023
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jo20221169147 — اخذ شدہ بتاریخ: 8 فروری 2024
- ↑ http://www.nobelprize.org/nobel_prizes/chemistry/laureates/2009/
- ↑ https://www.nobelprize.org/nobel_prizes/about/amounts/
- ↑ "Israel Prize Official Site (in Hebrew) – Recipient's C.V."
- ↑ Yaakov Lappin (2009-10-07)۔ "Nobel Prize Winner 'Happy, Shocked'"۔ Jerusalem Post۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اکتوبر 2009
- ↑ Karin Klenke, Women in Leadership: Contextual Dynamics and Boundaries، Emerald Group Publishing, 2011, p. 191.
- ↑ Interview، Ada E. Yonath, The Nobel Prize in Chemistry 2009
بیرونی روابط
[ترمیم]ویکی ذخائر پر عادا یونات سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- The Official Site of Louisa Gross Horwitz Prize
- Weizmann Institute of Science, Yonath-Site
- Talk of Ada Yonath at the Origins 2011 congressآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ innovaxiom.com (Error: unknown archive URL)
- 1939ء کی پیدائشیں
- 22 جون کی پیدائشیں
- نوبل انعام یافتگان برائے کیمیا
- اسرائیلی امن پسند شخصیات
- اسرائیلی حیاتی کیمیا دان
- اسرائیلی خواتین سائنسدان
- اسرائیلی نوبل انعام یافتہ
- اسرائیلی یہودی
- اکیسویں صدی کی خواتین سائنس دان
- بقید حیات شخصیات
- تعہدی فلسطین میں یہودی
- تل ابیب کی شخصیات
- خاتون نوبل انعام یافتہ
- خواتین حیاتیات دان
- ریاستہائے متحدہ کی قومی اکادمی برائے سائنس کے ارکان
- ماہرین قلمیات
- وولف انعام برائے کیمیا وصول کنندگان
- یروشلم کی شخصیات
- یہودی امن پسند شخصیات
- یہودی کیمیا دان
- رائل سوسائٹی کے غیر ملکی ارکان
- بیسویں صدی کی خواتین سائنس دان