مندرجات کا رخ کریں

صبح کاذب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

صبح کاذب سے مراد وہ سفیدی ہے جو رات کے آخری حصے میں صبح صادق سے کچھ دیر پہلے آسمان کے مشرقی کنارے پر عمودی شکل میں اوپر کو اٹھتی ہے۔ احکام شرعیہ میں اس صبح کا اعتبار نہیں کیا گیا بلکہ یہ وقت رات کے حکم میں ہے چنانچہ اس وقت سحری کھانا جائز ہے جبکہ فجر کی نماز جائز نہیں۔

دیگر تعریفیں

[ترمیم]
 صبح صادق سے پہلے آسمان کے درمیان میں ایک دراز سفیدی ظاہر ہوتی ہے جس کے نیچے سارا افق سیاہ ہوتاہے پھر یہ سفیدی صبح صادق کی وجہ سے غائب ہوجاتی ہے اسے صبح کاذب کہتے ہیں۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. بہارشریعت،حصہ3، ص16