10 دسمبر
Appearance
8 دسمبر | 9 دسمبر | 10 دسمبر | 11 دسمبر | 12 دسمبر |
واقعات
[ترمیم]- 1901ء - آج تاریخ میں پہلی دفعہ نوبل انعامات تقسیم کیے گئے۔
- 1930 - پہلے بھارتی سائنس دان چندر شیکر وینکٹ رامن ، سی وی رامن کو نوبل انعام برائے طبیعیات سے نوازا گیا۔ ۔
- 1948ء - اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کا عالمی قانون منظور کر لیا۔[1]
- 1978ء - اسرائیلی وزیر اعظم مناحم بیگن اور مصری صدر انورسادات کو نوبل امن انعام دیا گیا ۔[1]
- 1988ء - آرمینیا میں چھ اعشاریہ نو کے شدت کے زلزلے پینتالیس ہزار افرادہلاک ہو گئے [1]
- 1979ء -پاکستان کے طبیعیات دان ڈاکٹر عبد السلام کو طبیعیات کا نوبل انعام دیا گیا وہ یہ انعام جیتنے والے پہلے پاکستانی تھے۔
- 1996 - جنوبی افریقہ کے صدر نے ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت وہاں سفید فام لوگوں کی اجاراداری ختم ہوئی۔
- 2000ء - سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اپنے خاندان سمیت سعودی عرب میں جلا وطنی اختیار کر لی۔
- 2009ء - جیمز کیمرون کی فلم اواتار نے ہالی وڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔
- 2014ء - سوات پاکستان سے تعلق رکھنے والی طالبہ ملالہ یوسف زئی کو نوبل امن انعام دیا گیا۔
ولادت
[ترمیم]- 1844ء۔منیرہ سلطان،ایک عثمانی شہزادی تھی، جو سلطان عبدالمجید اول اور ان کی اہلیہ وردیسنان کادن کی بیٹی تھی۔
- 1896ء۔ مشفقہ قادین ، سلطنت عثمانیہ کے سلطان عبدالحمید ثانی کی آٹھویں بیوی تھیں۔
- 1878ء - تحریک آزادی کے نامور رہنما مولانا محمد علی جوہر رام پور میں پیدا ہوئے ۔[1]
- 1954ء۔ بابرہ شریف ایک پاکستانی فلمی اداکارہ ہیں جو 20 مارچ 1954 کو پیدا ہوئیں ، ستر اور اسی کی دہائی میں وہ فلمی کرداروں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔
- 1963ء - اسکواش کے شہرہ آفاق کھلاڑی جہانگیر خان کراچی میں پیدا ہوئے ۔[1]
- 1936ء۔ لوئجی پیرآندیلو ، اٹلی کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈراما نگار، افسانہ نگار اور ناول نگار اور 1934ء کے ادب کے نوبل انعام یافتہ مصنف ہیں۔
- 1976ء۔ عمیرہ احمد، پاکستانی ادیب اور اسکرین لکھاری جو اپنی کتاب پیر کامل کی بدولت مشہور ہوئیں اور پھر اپنے متعدد ناولوں پر مبنی ٹی وی ڈراموں سے شہرت پائی۔
وفات
[ترمیم]- 1815ء۔ علی بن منصور الکرمی، فلسطینی سائنس دان، فقیہ، الٰہیات دان، منصف، مفتی تھے۔ آپ سعید بن علی کرمی کے والد تھے۔
- 1896ء - سوئیڈش سائنس دان اور صنعت کار الفریڈنوبیل کا انتقال ہوا ۔[1]
- 1874ء - اُردو کے مشہور شاعراورمرثیہ نگار میر انیس کا لکھنؤ میں انتقال ہوا ۔[1]
- 1953ء۔ علامہ عبد اللہ یوسف علی پاکستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز سنی عالم، ادیب اور قرآن پاک کے انگریزی مترجم، مفسر اور اسلامیہ کالج لاہور کے سابقہ پرنسپل
- 1971ء - سوار محمد حسین ،نشان حیدر، نے ظفر وال شکر گڑھ کے نزدیک جام شہادت نوش کیا ۔[1]
- 1980ء۔ گوہری سلطان، ترکی زبان، عثمانی ترکی زبان، فاطمہ گوھری سلطان ، ایک عثمانی شہزادی اور موسیقار تھیں۔ وہ سلطان عبدالعزیز کے بیٹے شہزادہ محمد سیف الدین کی بیٹی تھیں۔
- 2000ء – شائستہ اکرام اللہ ، پاکستانی سیاست دان اور سفارت کار
- 2010ء۔ جان فین ایک امریکی تجزیاتی کیمیا دان تھے جو 2002 کے نوبل اانعام برائے کیمیا وصول کرنے والوں میں شامل تھے۔ انکا کام ماس سپیکٹرمیٹری کے حوالے سے تھا۔
حوالہ جات
[ترمیم]ویکی ذخائر پر 10 دسمبر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |