وار (2019 ءفلم)
وار | |
---|---|
فِلم کا پوسٹر | |
ہدایت کار | سِدّھارتھ آنند |
پروڈیوسر | آدِتیہ چوپڑا |
تحریر |
|
منظر نویس | شریدھر راگھون سِدّھارتھ آنند |
کہانی |
|
ستارے | |
موسیقی |
|
سنیماگرافی | بنجامن جیسپر |
ایڈیٹر | عارف شیخ |
پروڈکشن کمپنی | |
تقسیم کار | یش راج فلمز |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 154 منٹ[1] |
ملک | بھارت |
زبان | ہندی |
بجٹ | ₹200 کروڑ[2] |
باکس آفس | اندازاً۔ ₹76.35 کروڑ[3] |
وار 2019ء کی ایک بھارتی ہندی زبان کی ایکشن تھرلر فلم ہے جس کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند نے کی ہے۔ یہ آدتیہ چوپڑا نے اپنے بینر یش راج فلمز کے تحت تیار کی ہے اور اس فلم کے مرکزی کردار میں ہریتک روشن اور ٹائیگر شروف جبکہ وانی کپور ، اشوتوش رانا اور انوپریہ گوینکا معاون کردار میں شامل ہیں۔ فلم میں ایک ہندوستانی فوجی کی کہانی بیان کی گئی ہے جو اپنے سابق سرپرست کو ختم کرنے کے لیے تفویض کیا گیا ہے ، جو بدمعاش رہا ہے۔
فلم کی پرنسپل فوٹوگرافی ستمبر 2018 کے دوسرے ہفتے میں شروع ہوئی اور مارچ 2019 میں اختتام پزیر ہوئی۔ ابتدائی طور پر فلم کا نام فائٹرز منسوب کیا گیا، لیکن بعد میں اس فلم کا نام جولائی 2019 میں آفیشل ٹیزر کے اجرا کے بعد تبدیل کر دیا گیا تھا۔ فلم کی موسیقی وشال شیکھر نے تشکیل دی تھی اور کمار نے گیت لکھے ، جنہیں YRF میوزک کے بینر تلے جاری کیا گیا تھا۔
2 اکتوبر 2019 کو گاندھی جینتی کے موقع پر ہندوستان میں وار 4DX تھیٹر میں جاری کی گئی تھی۔ [4] فلم میں روشن اور شروف کی پرفارمنس کی تعریف کے ساتھ عام طور پر ناقدین کے مثبت جائزے ملے تھے۔ وار نے ہندوستان میں بالی ووڈ فلم کے لیے سب سے زیادہ افتتاحی دن کے مجموعہ کا ریکارڈ قائم کیا۔ [5]
فلم کی کہانی
[ترمیم]خالد نے ایک بھارتی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) کا ایجنٹ ہے، جسے تفویض کیا جاتا ہے کہ وہ کبیر، ایک سابق فوجی جو باغی ہو گیا ہے، کو ختم کرے، جس نے خالد کی سرپرستی بھی کی ہے۔ اپنے ساتھیوں کو دھوکا دینے سے دو سال قبل ، کبیر ، خالد اور دیگر ایجنٹوں کے ساتھ ، کاروباری شخصیت کے بھیس میں چھپے مجرم رضوان الیاسی کی تلاش میں تھے۔ تاہم ، ایک ساتھی ایجنٹ ، سوروبھ نے ان سے دھوکا کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ، کبیر زخمی ہو گیا ہے اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، جب کہ خالد کچھ دنوں بعد ایک ساحل پر بے ہوش ملا تھا۔
جب کہ کبیر کا فوج سے بٖغاوت اور تعلق توڑ کے پیچے ایک مقصد ہے ، وہ دراصل خفیہ دستاویز (سیکیورٹی کوڈ ڈسک)کی تلاش میں خفیہ مشن پر ہے۔ خالد نے کبیر کا پیچھا کیا ، لیکن وہ فرار ہو گیا۔ خالد کو احساس ہوتا ہے کہ کبیر الیاسی کے ساتھیوں کو قتل کرکے خفیہ طور پر اپنے ملک کی خدمت کر رہا ہے۔ کبیر نے ان میں سے تین کو ہلاک کرنے کے بعد خالد اور کبیر ایک ساتھ مل کر الیاسی کے چوتھے ساتھی کی تلاش شروع کرتے ہیں۔ بہت سی رکاوٹوں کو عبور کرنے کے بعد ، کبیر اور خالد اپنی ساتھی کارکن ادیتی کی شادی میں کیرالا پہنچتے ہیں، جہاں انھیں ڈسک مل جاتی ہے۔ نے
لیکن واقعات کے ایک موڑ میں ، خالد کبیر کو زہر دیتا ہے اور دستاویز (ڈسک) کو حاصل کرلیتا ہے اور ساتھ ہی یہ انکشاف بھی کرتا ہے کہ دو سال قبل جب خالد سوربھ کا پیچھا کررہا تھا ، اسے پہلے ہی الیاسی نے ہلاک کر دیا تھا اور بعد میں سوروبھ کی پلاسٹک سرجری کرواکر اسے خالد کے بھیس میں بھیجا ہے۔ سوروبھ ایک ماسک کے استعمال سے اپنے چہرے پر معمولی داغ چھپا دیتا ہے۔ زہر دینے کے بعد سوروبھ نے کبیر کے بظاہر بے جان جسم کو ندی میں پھینک دیا۔
سوروبھ سیکیورٹی کوڈ ڈسک لیے اپنے ہیڈ کوارٹر میں واپس لوٹتاہے –جو ایک مکمل طور پر مسلح ہتھیاروں سے لیے بحری جہاز ہے اور ہند وستانی سیکیورٹی سیٹلائیٹ پر ایک میزائل داغنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن کبیر جہاز پر حملہ کرتا ہے اور سوروبھ سے مقابلہ کرتا ہے اور اس بات کا انکشاف کرتا ہے کہ اس نے پہلے ہی اس کی نشانہ بازی کا انداز اور شراب پینے کی عادت دیکھ کر محسوس کر لیا تھا کہ وہ خالد نہیں ہے، کیونکہ کبیر نے سوروبھ کا پیچھا کیا اور ایک چرچ میں شدید لڑائی کے بعد ، کبیر سورابھ پر قابو پالیتا۔ چرچ کا گنبد سوروبھ پر آگرتا ہے جس سے وہ جاں بحق ہوجاتاہے۔
خفیہ ایجنسی خالد کی ان کی قربانی کے بدلے اعزاز دیتی ہے ، جبکہ کبیر فوج سے باہر رہتے ہوئے ہی اپنا خفیہ مشن جاری رکھتاہے۔
اداکار
[ترمیم]- ہریتک روشن - بطور - کبیر لوتھرا
- ٹائیگر شروف - بطور - خالد خان / سوروبھ
- وانی کپور - بطور - نینا
- آشوتوش رانا - بطور - کرنل لوتھرا
- انوپریہ گوینکا - بطور - ادیتی
- دیپنیتا شرما - بطور - ڈاکٹر ملیکا سنگھل
- سونی رازدان - بطور - خالد کی والدہ
- سوروپا گھوش - بطور - شیرنا پٹیل
- سنجیو واستا - بطور - رضوان الیاسی
- عارف زکریا - بطور - ڈاکٹر اتپل بسباس
- موہت چوہان - بطور - کے نائیڈو
- سلمین شیریف - بطور - اوسلاف
- عمران احمد - بطور - سائینی
- شہباز اختر - بطور - وشال
- شریکنت دیوویدی - بطور - ڈیرک
- جیسی لیور - بطور -میتھو۔
- مدحت اللہ خان - بطور -سعید آدم
- روی آوانا - بطور -بشیر حسیب
باکس آفس
[ترمیم]وار اپنے پہلے ہی دن 53.35 کروڑ₹53.35 کروڑ وصولی کے ساتھ افتتاح کیا۔ یہ بالی ووڈ فلموں میں اب تک ریلیز ہونے والا سب سے زیادہ افتتاحی دن کا مجموعہ ہے۔ [5] دوسرے دن اس نے 22.5 کروڑ اکٹھا کیا ، کیوں کہ جمعرات کو کام کرنے کا دن تھا ، اس کا کلیکشن گرا ہوا ہے ، اس کا کل مجموعہ 74 کروڑ ہے۔ [6]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "WAR (2019)"۔ British Board of Film Classification۔ 27 ستمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 ستمبر 2019
- ↑ "War Budget & First Day Box Office Collection: All Time Record"۔ Bollymoviereviewz (بزبان انگریزی)۔ 2019-10-02۔ 04 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اکتوبر 2019
- ↑ "War Box Office"۔ Bollywood Hungama۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اکتوبر 2019
- ↑ "Hrithik Roshan and Tiger Shroff starrer War to be screened in 4DX :Latest Bollywood News"۔ The Prime Time۔ 24 اپریل 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اکتوبر 2019
- ^ ا ب "War Box Office Collection Day 1: Hrithik-Tiger Film Becomes Highest Opener Ever, Earns Rs 53.35 Crore"۔ News18۔ 3 October 2019
- ↑ https://boxofficeindia.com/report-details.php?articleid=5491
بیرونی روابط
[ترمیم]- 2019ء کی فلمیں
- شخصیات کے بیرونی روابط کے سانچے
- پرتگال میں عکس بند فلمیں
- اطالیہ میں عکس بند فلمیں
- ممبئی میں عکس بند فلمیں
- ممبئی میں ہونے والے واقعات پر فلمیں
- یش راج فلمز کی فلمیں
- بھارتی ایکشن تھرلر فلمیں
- بھارتی فلمیں
- ہندی زبان کی فلمیں
- 2010ء کی دہائی کی ہندی فلمیں
- ایک آئٹم نمبر والی فلمیں
- سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلمیں
- سوئٹزرلینڈ میں عکس بند فلمیں
- بھارتی وزرائے اعظم کی ثقافتی عکاسی
- 2017ء میں سیٹ فلمیں
- 2019ء میں سیٹ فلمیں
- دہلی میں ہونے والے واقعات پر فلمیں
- عراق میں سیٹ فلمیں
- اطالیہ میں سیٹ فلمیں
- کیرلا میں ہونے والے واقعات پر فلمیں
- مالٹا میں سیٹ فلمیں
- المغرب میں سیٹ فلمیں
- پرتگال میں سیٹ فلمیں
- سڈنی میں سیٹ فلمیں
- شام میں سیٹ فلمیں
- اتراکھنڈ میں ہونے والے واقعات پر فلمیں
- بحری جہار پر سیٹ فلمیں
- آسٹریلیا میں عکس بند فلمیں
- کمپانیہ میں عکس بند فلمیں
- دہلی میں عکس بند فلمیں
- فن لینڈ میں عکس بند فلمیں
- جارجیا میں عکس بند فلمیں
- کیرلا میں عکس بند فلمیں
- ماتیرا میں عکس بند فلمیں
- سویڈن میں عکس بند فلمیں
- سڈنی میں عکس بند فلمیں
- اتراکھنڈ میں عکس بند فلمیں
- زیورخ میں عکس بند فلمیں
- بھارتی ہیجان خیز جاسوسی فلمیں
- لزبن میں سیٹ فلمیں
- لزبن میں عکس بند فلمیں
- بھارتی جاسوس ایکشن فلمیں
- شطرنج کے بارے میں فلمیں
- کیپری، کمپانیہ میں سیٹ فلمیں
- 4 ڈی ایکس فلمیں
- طالبان کے بارے میں کام