بندو سار
بندو سار | |
---|---|
امترگھات | |
بندو سار کی وفات کے کچھ عرصہ بعد تقریباً 269 ق م میں موریا سلطنت | |
موریا کا دوسرا شہنشاہ | |
ت 297 – تقریباً 273 ق م | |
پیشرو | چندرگپت موریا |
جانشین | اشوک |
شریک حیات | سشیما کی ماں اشوک کی ماں (سبھدرانگی بمطابق اشوک ودان) |
نسل | |
شاہی خاندان | موریا |
والد | چندرگپت موریا |
والدہ | دردھرا (جین مت کے عقائد کے مطابق) |
وفات | تقریباً 273 ق م |
بندو سار (عہد حکومت 297 - 273 قبل مسیح) موریا سلطنت کا راجا تھا جو چندرگپت موریا کا بیٹا تھا۔ بند وسار کو امترگھات، سہسینن اور مدرسار بھی کہا جاتا ہے۔ بندو سار عظیم موریا بادشاہ اشوک کا باپ تھا۔
چندرگپت موریا اور دردھرا کے بیٹے بندو سار نے کافی بڑی سلطنت کی حکومت حاصل کی۔ اس نے جنوبی بھارت کی طرف بھی راج کیا۔ چانکیہ اس کے وقت بھی وزیر اعظم رہا۔
بندو سار کے دور حکومت میں ٹیکسلا کے لوگوں نے دو بار بغاوت کی۔ پہلی بار بغاوت بند وسار کے بڑے سشیما کی غلط حکمت عملی وجہ سے ہوئی۔ دوسری بغاوت کی وجہ نامعلوم ہے اور اس کو بندو سار کے بیٹے اشوک نے ناکام کر دیا تھا۔
بندو سار کی موت 272 قبل مسیح (کچھ سچائی 268 قبل مسیح کی طرف اشارہ کرتی ہیں)۔ ؛ بندو سار باپ اور بیٹے کی وجہ سے بھی مشہور ہے کیونکہ وہ مشہور بادشاہ چندرگپت موریا کا بیٹا اور عظیم اشوک کا باپ تھا۔